English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت کو اب چینی قبضہ کی حقیقت بھی قبول کر لینی چاہئے: راہل گاندھی

share with us
Rahul Gandhi asks govt to  admit truth on China

نئی دہلی : 20  نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعظم نریندر مودی کے زرعی قانون کو واپس لینے کے اعلان کے ایک دن بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ انہیں یہ بھی مان لینا چاہئے کہ ہندوستانی سرحد پر چینی فوجیوں کا قبضہ ہے۔

کانگریس کے سابق صدر نے جمعہ کو وزیر اعظم مودی کے زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو اپنی غلطی تسلیم کرنے میں تقریباً 350 دن لگے اور تب تک 700 کسان شہید ہو چکے تھے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ مظالم اور ناانصافی کا سامنا کرنے کے بعد بالآخر کسانوں نے اس تحریک میں فتح حاصل کی۔

راہل گاندھی نے کہا کہ اب حکومت کو سرحد پر چین کے قبضے کے بات بھی تسلیم کرلینی چاہئے۔‘‘ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اب چینی قبضے کی سچائی کو بھی قبول کرنا ہوگا۔‘‘

کانگریس مسلسل الزام لگا رہی ہے کہ چینی فوجی ہندوستانی سرحد میں گھس آئے ہیں لیکن حکومت اس سچائی کو ماننے کو تیار نہیں ہے۔ وزیر اعظم مودی نے آل پارٹی میٹنگ میں یہ بھی کہا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہوئی لیکن بعد میں انہوں نے تسلیم کیا کہ دراندازی ہوئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا