English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب نواب ملک نے سمیر وانکھیڑے کا اسکول سرٹیفکٹ پیش کیا ، لکھا ہے مسلم

share with us

:18نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)پالیٹکل سپر اسنوپ بنام نارکوٹکس سپر سلیتھ کے درمیان چل رہی جنگ میں مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے ایک بار پھر سمیر وانکھیڈے پر حملہ کیا ہے۔ جمعرات کو نواب ملک نے کہا کہ این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ (ایس ایل سی) سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ’مسلم‘ ہیں۔

اس سوال پر کہ این سی بی افسر نے ریزرویشن کلاس میں سنٹرل کی ملازمت حاصل کرنے کے لیے مبینہ طور پر فرضی کاسٹ سرٹیفکیٹ کیسے پیش کیا، این سی پی کے قومی ترجمان نے وانکھیڈے کے مبینہ اسکول چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جب انھوں نے گھر بدلنے کی حالت میں ایک اسکول چھوڑ دیا اور دوسرے اسکول میں داخلہ لے لیا۔ پہلا سینٹ پال ہائی اسکول دادر کا ہے، جسے انھوں نے 27 جون 1986 کو درجہ 2 کے طالب علم کی شکل میں داخلہ کے ایک سال بعد (13 جون 1985)، سینٹ جوزف اسکول، وڈالا میں منتقلی کے لیے چھوڑ دیا تھا۔

دو ہاتھ سے لکھے سرٹیفکیٹ، جیسا کہ ان دنوں میں طریقہ تھا، یکساں تفصیل ظاہر کرتے ہیں، جس میں طالب علم کا نام سمیر داؤد وانکھیڈے، یوم پیدائش 14 دسمبر 1979 لفظوں میں لکھا ہے اور مذہب کے خانہ میں ’مسلم‘ لکھا گیا ہے۔ نواب ملک نے کہا کہ ’’میں نے یہ اور دیگر تفصیلات عزت مآب بامبے ہائی کورٹ کو پہلے ہی جمع کر دی ہیں، جو آج یا بعد میں اپنا عبوری حکم پاس کریں گے۔ وانکھیڈے دھوکہ دہی میں ملوث رہے ہیں اور ’فرضی سرٹیفکیٹ‘ بنانے میں ماہر ہیں۔‘‘

وانکھیڈے فیملی نے ملک کو برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کا ایک کمپیوٹر سے تیار سرٹیفکیٹ پیش کیا، جس میں نام سمیر، والدہ کا نام زاہدہ بانو اور والد کا دھیان دیو کچروجی وانکھیڈے کی شکل میں دکھایا گیا ہے۔ ان دلائل کو خارج کرتے ہوئے ملک نے بتایا کہ بی ایم سی نے سبھی پرانے ہاتھ سے لکھے دستاویزوں کو اسکین کیا ہے اور دونوں اسکولوں کے ایس ایل سی ان الیکٹرانک ریکارڈ سے ہیں۔ ملک نے مزید کہا کہ ’’سمیر داؤد وانکھیڈے اس طرح کے فرضی سرٹیفکیٹ پیش کر رہے ہیں۔ میں نے سبھی دستاویز ہائی کورٹ، ممبئی اور مہاراشٹر پولیس سربراہان، اپوزیشن بی جے پی کو سونپ دیئے ہیں اور تفصیلی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا