English   /   Kannada   /   Nawayathi

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو اب فجر کی اذان سے اعتراض

share with us

بھوپال:11نومبر2021(فکروخبر/ذرائع) بھوپال کی ایم پی پرگیہ ٹھاکر اب ‘اذان’ سے متعلق اپنے عوامی بیان کو لے کر سرخیوں میں آگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ صبح کی اذان سے پریشان ہیں۔اس بیان کے سلسلے میں ایم پی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جو ایک دن پہلے بھوپال ضلع کے بیرسیا علاقے میں ایک عوامی پروگرام کا بتایا جاتا ہے۔ ایم پی اسٹیج سے خطاب کرتی نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صبح 5 بجے کے قریب مخصوص مذہبی مقامات سے آوازیں آتی ہیں جس سے لوگوں کی نیندیں خراب ہوتی ہیں۔ یہ بیماروں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ کچھ لوگوں کے لیے یہ سادھنا کا وقت ہے اور وہ پریشان بھی ہو جاتے ہیں۔رکن پارلیمنٹ کے اس بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے آج میڈیا کوبتایا کہ انہیں ترقی پر توجہ دینی چاہئے۔ وہ خود بھی مصیبت کے وقت عوام تک نہیں پہنچ پاتیں۔ ایم ایل اے نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ کو ایسے بیانات سے پرہیز کرنا چاہئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا