English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گے سماجوادی رہنما اکھلیش یادو

share with us

لکھنؤ:یکم نومبر2021(فکروخبر/ذرائع) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سپریمو اکھلیش یادو نے پیر کو کہا کہ وہ اگلے سال کے ہونے والے اتر پردیش اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کے لیے ان کی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل (RLD) کے درمیان اتحاد کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ "آر ایل ڈی کے ساتھ ہمارا اتحاد حتمی ہے۔ سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دینی باقی ہے ،" انہوں نے ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کو بتایا۔

مسٹر یادو، جو اعظم گڑھ سے ایس پی ایم پی اور ان کی پارٹی کے چیف منسٹر چہرے بھی ہیں، نے کہا کہ وہ "اسمبلی الیکشن نہیں لڑیں گے"۔

چچا شیو پال یادو کی پرگتی شیل سماج وادی پارٹی لوہیا (پی ایس پی ایل) کو انتخابات میں ساتھ لے جانے کے امکانات پر، انہوں نے کہا، "مجھے اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہیں اور ان کے آدمیوں کو مناسب اعزاز دیا جائے گا"۔

یوپی میں پانچ سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد بی جے پی کو اس الیکشن میں ایس پی سے بڑا چیلنج ملتا نظر آرہا ہے۔ اکھلیش یادو کے ساتھ ایس پی کارکنان بھی جوش و خروش سے بھرے نظر آرہے ہیں۔
اس الیکشن میں کانگریس بھی یوپی میں پہلے سے زیادہ سرگرم نظر آرہی ہے۔ پارٹی کی انتخابی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا ریاست میں ریلیاں اور دورے کر رہی ہیں۔ اتوار کو گورکھپور میں منعقدہ ریلی میں انہوں نے بی جے پی حکومت کے علاوہ ایس پی صدر اکھلیش یادو کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ یوپی میں کانگریس اہم اپوزیشن پارٹی کے طور پر نظر آرہی ہے۔ ایس پی صدر سڑکوں پر کہیں نظر نہیں آئے۔ کانگریس عوام کی لڑائی لڑ رہی ہے۔

دوسری طرف آر ایل ڈی صدر جینت چودھری کی پرینکا گاندھی سے ملاقات کو لے کر بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ تاہم، اتوار کو لکھنؤ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جینت نے کہا تھا کہ آر ایل ڈی کا اتحاد ایس پی کے ساتھ ہو گیا ہے، سیٹوں کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا