English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی رہنما کی کشمیریوں کی نسل کشی اور کھال ادھیڑنے کا مطالبہ کرنےکی ویڈیو وائرل : محبوبہ مفتی نے پوچھا، کارروائی کیوں نہیں

share with us

سری نگر:یکم نومبر2021(فکروخبر/ذرائع) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے طلبا کو جیتنے والی ٹیم کے لئے تالیاں بجانے کے الزام میں گرفتار کیا جا رہا ہے، لیکن کشمیریوں کی نسل کشی کا مطالبہ کرنے والے بی جے پی لیڈر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔

بتادیں کہ بی جے پی لیڈر وکرم سنگھ رندھاوا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں انہیں ’ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان (کشمیری طلباء) کی ڈگریاں اور ان کی شہریت کو منسوخ کیا جانا چاہئے اور ان کی کھال ادھیڑ دی جانی چاہئے‘ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

No action taken against an ex BJP MLA who calls for genocide of Kashmiris & to skin them alive. But J&K students are charged with sedition for merely cheering the winning team. India is surely the mother of all democracies. @JmuKmrPolice @OfficeOfLGJandK https://t.co/71BoNvixni

— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) November 1, 2021

محبوبہ مفتی نے اس متنازع بیان کے رد عمل میں پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’کشمیریوں کی نسل کشی اور ان کی کھال ادھیڑنے کا مطالبہ کرنے والے بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، لیکن جموں وکشمیر کے طلبا کے خلاف جیتنے والی ٹیم کے لئے تالیاں بجانے پر بغاوت کا مقدمہ عائد کر دیا جاتا ہے، بھارت یقیناً جمہوریتوں کی ماں ہے‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا