English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمہوری اقدار کی ہر قیمت پر حفاظت کرنے کی ضرورت: راہل گاندھی

share with us

:یکم نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ان ریاستوں کو مبارکباد دی ہے جو پیر کو اپنا یوم تاسیس منا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’جمہوری اقدار کو کسی بھی قیمت پر تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ریاستوں کو اس کے لیے تیار کیا گیا تھا۔‘‘ انھوں نے پیر کے روز ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہندوستان میں ہر ریاست کی تشکیل جمہوری اقدار کی بنیاد پر ہوئی تھی، جسے ہر قیمت پر تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو ان کی ریاست کی تشکیل کے دنوں کے لیے مبارکباد۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، ہریانہ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، پنجاب، لکشدیپ اور پڈوچیری اپنا یوم تاسیس منا رہے ہیں۔ اس سے قبل ہفتہ کو راہل گاندھی نے پنجی میں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غصہ، نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنے پر پقین کرتی ہے۔ راہل گاندھی نے جنوبی گوا کے ویلساؤ گاؤں میں ماہی گیروں کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ بہت واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کیا فرق ہے۔ کانگریس پورے ہندوستان کے لوگوں کو متحد کرنے اور انھیں ایک ساتھ آگے لے جانے میں یقین کرتی ہے۔

راہل گاندھی نے اس دوران یہ بھی کہا تھا کہ ’’ان (بی جے پی) کی نفرت کے تئیں ہمارا رد عمل محبت اور پیار ہے۔ اس لیے جہاں بھی وہ غصہ، تقسیم پھیلاتے ہیں، ہم محبت اور پیار پھیلاتے ہیں اور ہم لوگوں کو متحد کرتے ہیں۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا