English   /   Kannada   /   Nawayathi

پیغمبر اسلام ﷺ اور مساجد کی اہانت، نیز اقلیتوں پر ظلم ناقابل برداشت اور سنگین جرم : مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

share with us

 

نئی دہلی: 31/اکتوبر 2021ءفکروخبر/پریس ریلیز) حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب (کارگزار جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) نے اپنے پریس نوٹ میں کہا کہ مقدس شخصیتوں اور مذہبی مقامات کی توہین ناقابل برداشت، قانون کے خلاف اور ہندوستان کی تہذیبی روایت کے خلاف ہے، یہ سماج کے امن وامان کو متأثر کرتا ہے، اس سے ملک کے فرقہ وارانہ اتحاد کو نقصان پہنچتا ہے اور اس سے نفرت کے جذبات بھڑکتے ہیں، اس لئے حکومت پر فرض ہے کہ تری پورہ میں یکطرفہ طور پر مسلمانوں کے ساتھ جو زیادتی کی گئی ہے اور ابھی بھی اس کا سلسلہ جاری ہے، پوری قوت اور انصاف کے ساتھ اس کو روکے، مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائے، بالخصوص وی ایچ پی کے ایک جلوس نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کھلے طور پر گستاخیاں کی ہیں اور دل آزار نعرے لگائے ہیں، اس کے خلاف سخت اور مؤثر کارروائی ہونی چاہئے۔
                            جاری کردہ

                            ڈاکٹر محمد وقارالدین لطیفی
                            آفس سکریٹری


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا