English   /   Kannada   /   Nawayathi

تین کشمیری طلباکی گرفتاری پر نیشنل کانفرنس کا شدید رد عمل

share with us

سری نگر:30 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)نیشنل کانفرنس نے آگرہ میں تین کشمیری طلبہ کو بی جے پی کارکنوں کے کہنے پر گرفتار کرنے اور پھر آگرہ کورٹ کے احاطے میں وکلا کی طرف سے ان کشمیری بچوں کا زدکوب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کشمیر اور دلی میں مزید دوری کا سبب بن رہے ہیں۔

پارٹی ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کالج حکام نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ مذکورہ تین کشمیری طلبہ نے پاکستان کے حق میں کسی بھی قسم کی نعرے بازی نہیں کی اور ان کے خلاف بی جے پی سے وابستہ کارکنوں کی شکایت پر کیس درج کر کے گرفتار کیا گیا ہے اور کالج حکا م نے ساتھ ہی پولیس سے مذکورہ بی جے پی کارکنوں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے جنہوں نے کالج کے اندر آکر سٹاف اور طلبہ کو ہراساں کیا ہے۔

پارٹی ترجمان نے کہا کہ ’’لیکن پولیس نے بی جے پی کارکنوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے تین معصوم کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ کیا بھاجپا کارکنان پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا اور کیا پولیس بھاجپا کارکنوں کے طابع کام کرتی ہے؟‘‘ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ یو پی پولیس کالج حکام کی یقین دہانی کے بجائے بھاجپا کارکنوں کے کہنے پر کشمیری طلبہ کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

ترجمان نے آگرہ کورٹ احاطے میں چند وکلا کی طرف سے مذکورہ کشمیری طلبہ کو عدالت میں پیش کرتے وقت زد و کوب کرنے کی کارروائی اور پولیس کی طرف سے خاموشی تماشائی رہنے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اتر پردیش انتخابات کے پیش نظر برسراقتدار لوگ ان کشمیری طلبہ اپنے حقیر مفادات کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا