English   /   Kannada   /   Nawayathi

تریپورہ فرقہ وارانہ تشدد نے گجرات کی یاد تازہ کر دی: ڈاکٹر ایوب

share with us

پرتاپ گڑھ:30 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع) ملک میں جب سے مرکز و صوبوں میں بی جے پی اقتدار میں آئی ہے تب سے اس کی حامی تنظیموں آر ایس ایس، وشوا ہندو پریشد و بجرنگ دل وغیرہ کے حوصلے بلند و روز بروز ہندوتوا کے نام پر مسلمانوں پر تشدد انجام دے رہے ہیں۔ تریپورہ میں حکومت حامی تنظیموں کے شرپسند عناصر مسلمانوں پر جو ظلم ڈھا رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کے اشارے پر تریپورہ میں مسلمانوں پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔ حکومت ملک کے آئین کے برعکس آر ایس ایس کے آئین پر کام کر رہی ہے۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر ایوب سرجن نے تریپورہ وقوعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف پیش آیا فرقہ وارانہ تشدد قابل مذمت و شرمناک ہے۔ آئینی طور پر اقلیتوں کی سلامتی کی ذمہ داری حکومت کی ہے، جو تریپورہ میں اپنی ذمہ داری پر عمل نہ کرکے اپنے حامی تنظیموں کے شرپسندوں کے ذریعہ مسلمانوں، ان کے مکانوں، دوکانوں اور عبادت گاہوں پر کیے جا رہے حملوں پر آنکھ بند کر تماشائی بنی ہوئی ہے، اس سے بالکل واضح ہے کہ سب کچھ حکومت کے اشارے پر اس کے حامی شرپسند انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی منشاء نہیں ہوتی تو تشدد رک سکتا تھا پر ایسا نہیں کرکے شرپسندوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ جس طرح سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس نے گجرات فسادات کی یاد تازہ کر دی جہاں لوگوں کو ہلاک کیا جا رہا تھا اور انتظامیہ و حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی، یہی منظر تریپورہ میں دہرایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے وہ اقلیتوں کی حفاظت کرنے میں پوری طرح ناکام ہے، ایسے میں تریپورہ حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا ہے۔ تریپورہ کے شدید حالات کو دیکھتے ہوئے مرکز کی یہ آئنی ذمہ داری ہے کہ وہ فرقہ وارانہ تشدد کو سنجیدگی سے لے کر قدغن لگائے۔

ہمارے وزیر اعظم کے جانب سے سب کا ساتھ سب کا وکاس و آر ایس ایس سربراہ بھاگوت کہتے ہیں ہندو مسلم کا ڈی این اے ایک ہے تو مسلمانوں پر ظلم کیوں؟ بی جے پی و آرایس ایس کے کہنے و کرنے میں مزید فرق ہے جس کے سبب مسلمانوں پر ہو رہے حملے پر خاموش ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر ذرا سی غیرت و انسانیت باقی ہے تو وہ تریپورہ تشدد پر قدغن لگائے و شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا