English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

share with us

سری نگر:27 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کی صبح وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ بدھ کی صبح وادی کے مختلف اضلاع میں چھاپے مارے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے کالعدم سیاسی وسماجی تنظیم جماعت اسلامی کے ارکان کی طرف سے مبینہ ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ڈالے گئے۔ بتادیں کہ رواں برس کے ماہ اگست میں این آئی اے نے کشمیر میں جماعت اسلامی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔

وزارت امور داخلہ نے فروری 2019 میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد جماعت سے وابستہ کئی بڑے لیڈروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا