English   /   Kannada   /   Nawayathi

گجرات : فیکٹری میں آتشزدگی سے دو کی موت

share with us

سورت:18 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع) گجرات میں سورت میٹروپولیٹن کے قریبی کڈودرا انڈسٹریل ایریا میں ایک پیکیجنگ کمپنی کی فیکٹری میں آج علی الصبح لگنے والی آگ میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے, جبکہ 70 سے زائد مزدوروں کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

سورت میٹروپولیٹن بلدیہ کے ڈویژنل فائر آفیسر ایشور پٹیل نے یو این آئی کو بتایا کہ سورت شہر سے تقریباً 18 کلومیٹر دور بارڈولی روڈ پر واریلی گارڈن کے قریب جی آئی ڈی سی ایریا میں واقع ڈیوا پیکجنگ کمپنی کی پانچ منزلہ عمارت کے تہہ خانے میں علی الصبح تقریباً دوبجے ممکنہ شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگی۔ اس کی اطلاع فائر آفس کو شام تقریباً پونے پانچ بجے موصول ہوئی۔

ایشور پٹیل نے بتایا کہ ایک جلی ہوئی لاش بیسمنٹ سے ملی ہے جبکہ ایک خوفزدہ کارکن کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگانے کے سبب موت ہوگئی۔ آگ سے پورا تہہ خانہ جل گیا۔ باقی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ بیسمنٹ کے باہر واقع ایک درخت میں آگ لگ گئی جس کے سبب اس کی لپٹیں چوتھی منزل تک پہنچنے لگیں تو ڈرکر ایک کارکن اوپر سے کود گیا۔ جس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا