English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت کا لوگوں کو لوٹنے کا پروگرام ، پٹرول ہوائی جہاز کے ایندھن سے مہنگا: کانگریس

share with us

نئی دہلی:18 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چپل پہننے والوں کو ہوائی جہاز سے سفر کرانے کی بات کرنے والی مودی حکومت نے مہنگائی اتنی بڑھا دی ہے کہ غریبوں کا ہوائی جہاز سے سفر تو دور ان کا سڑک پر چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

رہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، "یہ ایک بہت ہی سنگین معاملہ ہے- الیکشن، ووٹ، سیاست سے پہلے آتے ہیں۔ لوگوں کی عام ضروریات بھی آج پوری نہیں ہو پا رہی ہیں۔ مودی اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، لیکن میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا۔‘‘

کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹوئٹ کرکے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "مودی حکومت کی لوٹ کا ثبوت یہ ہے کہ پٹرول کا ہوائی جہاز کے ایندھن سے مہنگا ہونا ہے۔ مودی حکومت کا لوگوں کو لوٹنے کا پروگرام ملک کے لوگوں پر بھاری پڑ رہا ہے، محنت کی کمائی کو لوٹا جا رہا ہے۔ اب مودی سرکار کی لوٹ پر لگام لگنی چاہیے۔ "

کانگریس پارٹی نے اس کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھی حملہ کیا اور کہا کہ "بی جے پی کی لوٹ کا اثر یہ ہے کہ آج پٹرول اور ڈیزل نے سنچری مکمل کرلی ہے۔ ملک اب بی جے پی کی لوٹ مار کو برداشت نہیں کر سکتا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا