English   /   Kannada   /   Nawayathi

اچھے دن یا ڈراونے خواب ، پٹرول ڈیزل کی قیمتیں دیکھ عوام کا سرکار سے سوال

share with us

نئی دہلی:17 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ تیل کمپنیوں نے اتوار کے روز ایندھن قیمتوں میں 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت اپنی بلند ترین سطح 105.84 روپے فی لیٹر جبکہ ممبئی میں 111.77 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔ ممبئی میں ڈیزل کے دام 102.52 روپے فی لیٹر جبکہ دہلی میں اس کی قیمت 94.57 روپے فی لیٹر ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 پیسے فی لیٹر کے اضافہ کا یہ لگاتار چوتھا دن ہے۔ 12 اور 13 اکتوبر کو شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔ ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ 23 دنوں میں 19 مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے، جس سے دہلی میں اس دوران اس کی قیمت 5.95 روپے فی لیٹر بڑھ گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ کے ساتھ ملک کے بیشتر علاقوں میں ایندھن اب 100 روپے فی لیٹر سے زیادہ کے داموں پر دستیاب ہے۔

دریں اثنا، مرکزی رہائش و شہری ترقی اور پٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا