English   /   Kannada   /   Nawayathi

سنگھو بارڈر قتل معاملہ میں نہنگ نے کی خود سپردگی، آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

share with us

نئی دہلی 16؍ اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع) سنگھو بارڈر پر کل جس نوجوان کی ہاتھ کٹی لاش بیریکیڈ پر لٹکی ملی تھی اس تعلق سے ایک نہنگ سکھ نے خود سپردگی کی ہے اور اس قتل کی ذمہ داری لی ہے۔ جس نوجوان کی لاش ملی تھی اس کے بارے میں پولیس نے بتایا ہے کہ اس کا تعلق پنجاب کے ترن تارن علاقہ سے ہے اور وہ ایک مزدور ہے اور اس کا تعلق دلت سماج سے ہے۔

واضح رہے پولیس نے انجان لوگوں کے خلاف قتل کا معاملہ درج کر لیا تھا۔ پولیس جہاں اس نہنگ سے پوچھ تاچھ کرے گی وہیں وہ سوشل میڈیا پر چل رہے ویڈیو کی سچائی کی بھی تصدیق کرے گی۔ واضح رہے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

کہا یہ جا رہا ہے کہ نہنگ سروجیت سنگھ نے قتل کی ذمہ داری لیتے ہوئے جمعہ کی شام کو پولیس کے سامنے خود سپردگی کر دی تھی جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ دوسری جانب جس شخص کی لاش ملی ہے وہ ایک مزدور تھا جسے گود لیا ہوا تھا اور اس کے اہل خانہ میں ایک بہن، بیوی اور تین بیٹیاں ہیں جن میں بڑی بیٹی بارہ سال کی ہے اور چھوٹی آٹھ سال کی ہے۔

ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے ایک اعلی سطحی میٹنگ میں سارے معاملہ پر غور کیا اور کہا کہ اس معاملہ میں ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا