English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈالر کے مقابلے روپئے کی قیمت میں زبردست گراوٹ درج ، جانیں کیا ہے قیمت

share with us

:12 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)ڈالر کے مقابلہ روپیہ کی گراوٹ مستقل جاری ہے جس کا اثر ہندوستانی معیشت پر زبردست پڑتا نظر آ رہا ہے۔ حکومت کے پاس اس کا کوئی حل بھی نظر نہیں آ رہا ہے۔خام تیل کی قیمتوں میں اچھال کی وجہ سے دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کے گزشتہ تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے دباؤسے آج انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں ہندوستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے 37 پیسے کی گراوٹ سے 75.36 روپے فی ڈالر کے پار پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری دن، روپیہ 20 پیسے کی گراوٹ سے ساڑھے پانچ ماہ کی کم ترین سطح 74.99 روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے اور آج تک روپیہ کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 1.42 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ابتدائی کاروبار میں، آج روپیہ 12 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 75.11 روپے فی ڈالر پر کھلا اور سیشن کے دوران کم ترین 75.39 روپے فی ڈالر اور بلند ترین سطح 75.06 روپے فی ڈالر کے درمیان رہا۔ آخر میں، یہ پچھلے دن کے 74.99 روپے فی ڈالر کے مقابلے میں 37 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 75.36 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا