English   /   Kannada   /   Nawayathi

18 سال سے کم عمر بچوں کی ویکسین کو ملی منظوری

share with us

نئی دہلی:12 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع) انڈین ڈرگز اینڈ کنٹرولر جنرل نے منگل کے روز ہندوستان میں تیار کووڈ ٹیکے- کوویکسین کو 2 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو لگانے کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری ہنگامی استعمال کے لیے دی گئی ہے اور توقع ہے کہ اس کا استعمال رواں ماہ کے آخر تک شروع ہو جائے گا۔ انڈیا بائیوٹیک کی تیار کردہ کوویکسین کے ستمبر میں بچوں پر تین ٹرائل مکمل ہوچکے ہیں۔ ان سے متعلق تفصیلی رپورٹ رواں ماہ کے شروع میں ڈرگس اینڈ کنٹرولر جنرل آف انڈیا کو سونپ دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق تفصیلی مطالعہ کے بعد متعلقہ کمیٹی نے دو سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے ویکسین کی منظوری کا فیصلہ کیا۔ بچوں کو یہ ویکسین دو خوراکوں میں 20 دن کے وقفے سے دی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا