English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو سے ورون اور مینکا گاندھی کی چھٹی ، لکھیم پور سانحہ کی ملی سزا؟

share with us

نئی دہلی 7 اکتوبر2021(فکروخبر/اردودنیا.اِن کے حوالے سے) لکھیم پور کھیری سانحہ کولے کر یوگی حکومت کو مسلسل نشانہ بنا رہے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی اور ان کی والدہ مینکا گاندھی کو بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو سے نکال دیا گیا ہے۔بی جے پی صدر جے پی نڈا نے جمعرات کو پارٹی کی قومی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی، سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی سمیت 80 لیڈران کو ممبر نامزد کیا گیا ہے۔

پیلی بھیت سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی اور ان کی والدہ مینکا گاندھی کو ایگزیکٹو میں جگہ نہیں ملی ہے۔ بتادیں کہ ورون گاندھی اتر پردیش کے لکھیم پور میں 4 کسانوں سمیت 8 افراد کی موت کے معاملے میں یوگی حکومت پر مسلسل سوالات اٹھارہے ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا اس کیس میں ملزم ہیں۔ یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ ورون کو قومی ایگزیکٹو میں جگہ نہ ملنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔

بی جے پی کی نئی قومی ورکنگ کمیٹی کا اعلان، وزیر اعظم مودی سمیت 80 ارکان نامزد

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے جمعرات کو پارٹی کی قومی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی، سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی سمیت 80 لیڈران کو ممبر نامزد کیا گیا ہے۔بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق ورکنگ کمیٹی میں 50 خصوصی مدعو اور 179 مستقل مدعو بھی ہوں گے، جن میں وزیراعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ، قانون ساز پارٹی کے لیڈر، سابق نائب وزیر اعلیٰ، قومی ترجمان، نیشنل فرنٹ صدر، ریاستی انچارج، شریک انچارج، ریاستی صدر، ریاستی جنرل سیکرٹری تنظیم اور آرگنائزر شامل ہیں۔

بی جے پی کی قومی ورکنگ کمیٹی مختلف مسائل پر بحث کرتی ہے اور تنظیم کے کام کاج کا فریم ورک طے کرتی ہے۔ کووڈ 19 وبا کی وجہ سے قومی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس طویل عرصے سے منعقد نہیں ہوا ہے۔

ورکنگ کمیٹی کے نامزد اراکین میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر ریلوے اشونی وشنو، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سمیت کئی مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور سینئر لیڈران شامل ہیں۔سابق وزراء ہرش وردھن، پرکاش جاوڈیکر اور روی شنکر پرساد کو بھی ورکنگ کمیٹی میں جگہ دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا