English   /   Kannada   /   Nawayathi

لکھیم پور کھیری معاملہ : یوپی میں یوگی کا پتلا نذر آتش ، خوفزدہ سرکار نے مہلوکین کے اہل خانہ کے لئے معاوضہ کا کیا اعلان ، اپوزیشن کا اجئے مشرا کی برخاستگی اور بیٹے کی گرفتاری کا مطالبہ

share with us

: 04 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کی موت کے بعد سے کشیدگی برقرار ہے۔ جانکاری کے مطابق اب تک 8 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جن میں سے 4 کسان ہیں۔ اپوزیشن نے اس تشدد کے بعد اتر پردیش کی یوگی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کانگریس و سماجوادی پارٹی کے سرکردہ لیڈران کسانوں کی حمایت میں لگاتار آواز بلند کر رہے ہیں۔ حالانکہ لکھیم پوری کھیری جانے کی کوشش کرنے والے سبھی لیڈروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، لیکن کسانوں کو انصاف دلانے کے لیے حکومت پر دباؤ برقرار ہے۔ اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ حکومت نے کسانوں کے مطالبات کو قبول کر لیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ کسانوں اور انتظامیہ کے درمیان اتفاق قائم ہو گیا ہے۔ اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی طرف سے مہلوکین کے کنبہ کو 45-45 لاکھ روپے کا معاوضہ اور کسان بیمہ سے 5-5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کنبہ کے ایک رکن کو اس کی اہلیت کے مطابق ملازمت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ زخمیوں کو 10-10 لاکھ روپے کی مدد دی جائے گی۔ کسانوں کی تحریر پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پورے معاملے کی ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج سے عدالتی جانچ بھی کرائی جائے گی۔

سماجوادی پارٹی کارکنان نے جلایا یوگی ادتیاناتھ کا پتلہ جلایا 

 آج یہاں سماج وادی پارٹی(ایس پی) یوا مورچہ کے کارکنوں نے اترپردیش حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا پتلہ پھونکا۔ ایس پی کارکن سول لائن کے سبھاش چوراہے پر اکٹھا ہوکر لکھیم پور کھیری کے واقعہ کی مخالفت میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا پتلہ پھونکا۔ اس دوران ان کی پولیس کے ساتھ نوک جھونک بھی ہوئی۔ پولیس نے آگ لگے پتلے کو بجھانے کی کوشش کی۔ پتلہ جلانے کی کوشش میں اب تک 18کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں پولیس لائن لایا گیا ہے۔

اجئے مشرا کی برطرفی اور بیٹے کی گرفتاری کا مطالبہ 

کانگریس نے اتر پردیش میں ضلع لکھیم پور کھیری سانحہ کے سلسلے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کی فوری برطرفی اور ان کے بیٹے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان راجیو شکلا نے پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے ساتھ تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی اور اجے مشرا کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا