English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسان تحریک کے دوران احتجاج کر رہے کسانوں کے مقدمات واپس لے گی پنجاب کانگریس سرکار

share with us

چنڈی گڑھ: 02 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع) پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے ہفتہ کے روز اعلان کیا ہے کہ کسان تحریک کے دوران ریلوے ٹریک پر دھرنا دینے والوں کے خلاف وہ تمام مقدمات واپس لئے جائیں گے جو آر پی ایف نے درج کئے ہیں۔ چنی نے اس حوالہ سے آر پی ایف کے چیئرمین کو خط بھی ارسال کیا ہے اور کہا ہے کہ ان مقدمات کو جلد از جلد واپس لیا جائے۔ یہ تمام مقدمات زرعی قوانین پر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران درج ہوئے تھے۔

وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے اس کے علاوہ وبا کے سبب والدین کو کھو چکی لڑکیوں کے لئے آشیرواد اسکیم سے انکم کی حد ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ پنجاب میں سرکاری ملازمتوں میں منتخب ہونے والے ملازمین کے لیے یکم جنوری 2004 سے فیملی پنشن اسکیم کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ بننے کے بعد چنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ کسانوں کے بجلی کے بل معاف کر دیں گے۔ وعدے کے مطابق، کابینہ کے پہلے اجلاس میں چنی نے 2 کلو واٹ تک بجلی کا بل معاف کرنے کا اعلان کیا۔ چنی نے کہا پنجاب میں 2 کلو واٹ کنکشن رکھنے والوں کا بقایہ بجلی کا بل معاف کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جن کا کنکشن منقطع ہو چکا ہے ان کا کنکشن بھی بحال ہو جائے گا۔ اس سے 53 لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔

وزیر اعلیٰ چنی نے اپنی پہلی کانفرنس میں کہا تھا ’’پنجاب حکومت کسانوں کے ساتھ ہے۔ ہم پنجاب کے کسان کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ میں کسانوں کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں۔ اگر کسانوں پر کوئی آنچ آئی تو میں اپنی گردن بھی کٹوا سکتا ہوں۔ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہوں۔ مرکزی حکومت کو زرعی قوانین کو واپس لینا ہوگا۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا