English   /   Kannada   /   Nawayathi

پنجاب سی ایم کیپٹن امریندر سنگھ نے دیا استعفی ، کہا حامیوں سے مشورے کے بعد مستقبل کا کروں گا فیصلہ

share with us

چنڈی گڑھ :18ستمبر 2021(فکروخبر/ ذرائع) پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ ہفتہ کو کیپٹن امریندر سنگھ نے گورنر بنواری پروہت سے ملاقات کی اور استعفی نامہ پیش کیا ۔ وزیر اعلی کے میڈیا صلاح کار روین ٹھکرال نے کہا کہ وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے پنجاب کے گورنر سے ملاقات کرکے انہیں اپنا اور اپنی وزرا کونسل کا استعفی نامہ پیش کیا ۔

گورنر کو استعفی نامہ پیش کرنے کے بعد راج بھون کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں میں تیسری مرتبہ یہ ہوا ہے ۔ کیپٹن نے کہا کہ میں نے آج صبح ہی فیصلہ کرلیا تھا ۔ اس سلسلہ میں پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی کو بھی بتا دیا تھا ۔ میرے ساتھ یہ تیسری مرتبہ ہورہا ہے ، میں یہاں ہوملیٹڈ محسوس کررہا ہوں ، اب انہیں جس پر بھروسہ ہوگا وہ اس کو وزیر اعلی بنا لیں گے 

کیپٹن امریندر سنگھ نے مزید کہا کہ میں ابھی کانگریس پارٹی میں ہوں ، میں اپنے حامیوں سے مشورہ کروں گا اور پھر مستقبل کے بارے میں فیصلہ کروں گا 

بی جے پی ہوئی حملہ آور

وہیں دوسری جانب پنجاب میں جاری سیاسی اختلافات پر بی جے پی مسلسل کانگریس پر حملہ بول رہی ہے ۔ ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج نے کہا کہ جہاز جب ڈوبنے والا ہوتا ہے تو ہچکولے کھانے لگتا ہے ۔ انہوں نے انبالہ میں کہا کہ پنجاب کانگریس اسی طرح کے ہچکولے کھارہی ہے اور اسی وجہ سے ان کا آپسی ٹکراو ہورہا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا