English   /   Kannada   /   Nawayathi

طالبان کو دہشت گرد نہیں مانتے ،آزادی سبھی کا حق : مولانا ارشد مدنی

share with us

نئی دہلی:13ستمبر 2021(فکروخبر/ ذرائع)جمعیۃ علما ہند کے صدر اور بزرگ رہنما مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ ہم طالبان کو دہشت گردنہیں مانتے ،آزادی کے لئے لڑنا دہشت گردی ہے تو پھر نہرو ، گاندھی اور شیخ الہند بھی دہشت گرد تھے ۔ ہندی اخبار دینک بھاسکر کو دئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طالبان دہشت گرد نہیں ہیں ، اگر وہ غلامی کی زنجیریں توڑ کر آزاد ہو رہے ہیں تو اس کو دہشت گردی نہیں کہیں گے۔ آزادی سب کا حق ہے ۔ اگر نہیں تو وہ سارے لوگ جنہوں نے انگریز حکومت کے خلاف لڑائی لڑی ، سارے دہشت گرد ہیں ، دینک بھاسکر نے ان سے سوال کیا کہ دارالعلوم اور طالبان میں کیا رشتہ ہے اور طالبان کی فکر سے کتنا اتفاق رکھتا ہے ، کیاان کی دہشت گردی کے خلاف کوئی فتوی دے گا ؟؟

انہوں نے کہا کہ یہ جہالت کی بات ہے ۔ نادانی ہے ۔ لوگوں میں فتوے کی سمجھ نہیں ہے ۔ فتوی کسی کو پابند نہیں بناتا ، ماننا نہ ماننا آپ کی مرضی ۔ انہوں نے کہا کہ علماء  نے ملک کی آزادی کے لئےجو قربانیاں دیں ، اس کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا ۔ ۱۹۱۵میں ترکی اور جرمنی کی مدد سے شیخ الہند نے افغانستان کے اندر آزاد ہندنام کی ایک جلا وطن حکومت قائم کی ۔ اس میں راجہ مہندر پرتاپ سنگھ صدر اور مولانا برکت اللہ بھوپالی وزیر اعظم اور عبیداللہ سندھی کو وزیر داخلہ بنایا تھا ۔ جولوگ خود کو دیو بندی سمجھتے تھے ، یہی وہ ہیں جو شیخ الہند کے مریدین کی نسل سے ہیں ، لیکن یہاں دارالعلوم آکر کسی نے تعلیم حاصل نہیں کی ۔ میں پوچھتا ہوں کہ وہ کون سی حکومت ہے جس نے افغانیوں کو ویزادے کر ہمارے یہاں پڑھنے کو بلایا ۔

  مولانا ارشد مدنی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ طالبان کا نظریہ ہے کہ وہ غلامی قبول نہ کرے ، ہمارے آباء واجداد کی بھی یہی فکر تھی ۔ دارالعولم غلامی کی مخالفت کے لئے ہی بنا ۔ طالبان نے اس فکر کے تحت روس اور امریکہ کی غلامی کی زنجیروں کو توڑا ۔ باقی ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ۔ آج کل تو ہم خط بھی لکھتے ہیں تو سینسر ہوتا ہے ۔ فون ریکارڈ ہوتا ہے کوئی یہ ثابت نہیں کرسکتا کہ دارالعلوم کا کوئی شخص طالبانیوں سے بات کرتا ہے ۔ دینک بھاسکر نے پوچھا کہ طالبان سرکار کے بارے میں رائے قائم کرنے کے لئے کتنا وقت لیں گے ؟ مولانا نے کہا کہ ہم کون ہوتے ہیں وقت دینے والے یہ تو مستقبل بتائے گا ، ہم سیاسی لوگ نہیں ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا