English   /   Kannada   /   Nawayathi

عیسائی مشینری کے ذریعہ تبدیلی مذہب کے الزام میں ایک شخص کوبھیجا گیا جیل

share with us

مہوبہ:12ستمبر 2021(فکروخبر/ ذرائع) اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے پنواڑی علاقے میں عیسائی مشینری کے ذریعہ تبدیلی مذہب کی مبینہ سازش کا انکشاف کر نے کے دعوی کے ساتھ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر کے گوتم نے اتوار کے روز یہاں بتایا کہ سمریا گاؤں کے باشندوں سے موصول شکایت پر پولیس نے کل شام آشیش جان نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں مذہبی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

آشیش جان نامی شخص پر الزام ہے کہ مذہبی مبلغ کے طور پر گاؤں میں جاکر غریب اور بھولے۔ بھالے مقامی افراد کو ان کا تبدیلی مذہب کراتا تھا۔ وہ عوامی افراد کو مبینہ طور پر مختلف قسم کے لالچ بھی دیتا تھا۔ اور تمام طرح کی من گڑھت کہانیاں سنانے، پڑھانے کے لئے مذہبی ادب کا مواد مفت تقسیم کر کے ان کا برین واش بھی کرتا تھا۔

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر کے گوتم نے بتایا کہ ملزم آشیش جان بلیا کا رہنے والا ہے۔ وہ گزشتہ تقریباً آٹھ سالوں سے پنواڑی قصبے میں ایک مکان میں کرائے پر رہتے ہوئے اپنے کام کو انجام دے رہا تھا۔ پولیس نے اس کے خلاف تبدیلی مذہب ایکٹ ۔2020 کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا ہے اور جانچ شروع کر دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا