English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کی ترنگایاترانے بڑھائی پارٹی کے رہنماوں کی بڑھائی مصیبت،لٹکی گرفتاری کی تلوار

share with us

ممبئی:23 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع)  مہاراشٹر میں بی جے پی لیڈر نارائن رانے پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔ کورونا کے دور میں احکامات کی خلاف ورزی کر کے ترنگا یاترا نکالنے والے نرائن رانے کی گرفتاری کا حکم ناسک کے پولیس کمشنر نے جاری کیا ہے۔ اس کے لئے ڈی سی پی سطح کے افسر کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

نارائن رانے کی گرفتاری کے حکم میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ نارائن رانے چونکہ مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا کے رکن ہیں، اس لئے نائب صدر کو مطلع کر کے طریقہ کار پر عمل کریں۔ ناسک پولیس، سائبر برانچ اور پونے پولیس میں نارائن رانے کے خلاف مقدمے درج کرائے گئے ہیں۔

اس سے پہلے ممبئی میں بی جے پی کی دو روزہ ترنگا یاترا کے خلاف مجموعی طور پر 36 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ پہلے دن 19 ایف آئی آر اور دوسرے دن 17 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ نارائن رانے نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ کاروباری پریشان ہیں، اگلے 10 سال تک لوگ دوبارہ اپنا سر نہیں اٹھا سکیں گے اور یہ صرف ایک شخص (ادھو ٹھاکرے) کی وجہ سے ہوا ہے۔ ان کی وجہ سے مہاراشٹر میں 1 لاکھ 57 ہزار افراد کی موت (کورونا سے) ہوئی۔ نہ ویکسین ہے، نہ اسٹاف ہے اور نہ ہی ڈاکٹر ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا