English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہر ہندوستانی کو حکومت کے اقدامات پر سوال اٹھانے کا پورا حق ہے : جسٹس رویندر بھٹ

share with us

:23 اگست 2021(فکروخبر/ انقلاب) سپریم کورٹ کے سینئر ججوں میں سے ایک جسٹس رویندر بھٹ نے گورننس میں عدلیہ کے کردار پر منعقدہ مذاکرہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر عوام کو جمہوریت کا اصل حقدار اور مالک قرار دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران واضح طور پر کہا کہ بطور جمہوری ملک کے ہر ہندوستانی کو حکومت کے اقدامات پر سوال اٹھانے کا پورا پورا حق ہے ۔ جمہوریت میں یہ عوام ہی ہوتے ہیں جن کے پاس پوری طاقت ہو تی ہے اور وہ اس کا استعمال کرنے کے لئے آزاد ہیں۔ کوئی بھی حکومت ان پر روک لگانے کا کام نہیں کرسکتی ۔ اگر ایسا ہو تا ہے تو جمہوریت کو بچانے کے لئے  عدلیہ کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔جسٹس بھٹ نے عدلیہ کو ہندوستانی  جمہوریت کا نگہبان قرار دیتے ہوئے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم جمہوریت کو متاثر کرنے کی کوششوں کو روکیں ، جمہوری اداروں میں ہونے والی در اندازی کو سمجھیں اور اسے روکنے کے اقدامات کریں اور ان معاملات میں ہم کسی بھی طرح سے لاپروائی نہیں برت سکتے ۔  جسٹس بھٹ نے عوام کو مشورہ دیا کہ کورونا اور لاک ڈائون جیسے حالات میں جب سماجی ،معاشی، حکومتی اور انتظامی سطح پر انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ، ان میں حکومتوں کی جانب سے جمہوریت کو متاثر کرنے کے اقدامات پر عوامی ردعمل ہونا چاہئے۔ عوام کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اور جمہوری طریقے سے پوری شدت سے آواز بلند کرنی چاہئے کیوں کہ جمہوریت میں انہیں ہی سپریم طاقت دی گئی ہے اور وہ جمہوریت کی قسمت کے مالک ہیں۔ جسٹس رویندربھٹ کے مطابق جمہوریت میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے لیکن یہاں بھی عوام ہی سب سے اوپر ہیں کیوں کہ یہ وہ لوگ ہیں جو جمہوریت کو اصل جمہوریت بناتے ہیں ۔ ان کے ذریعے سوال اٹھایا جانا آئین میں انہیں دیا گیا بنیادی حق ہے جس سے کوئی چھیڑ  چھاڑ ممکن نہیں ہے۔ اگر ایسا کوئی کرتا ہے تو اس سے نمٹنے کے لئے عدلیہ موجود ہے۔ جسٹس بھٹ نے عدلیہ کو حکومت کے گورننس کے اقدامات کا  بھی نگہبان قرار دیا جس سے جمہوری معاشرے کو طاقت ملتی ہے۔

 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا