English   /   Kannada   /   Nawayathi

سلینڈر کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف پرینکا گاندھی مودی حکومت پر حملہ آور

share with us

نئی دہلی:23 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع) کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے رسوئی گیس سلنڈر (ایل پی جی) کی قیمت میں ہو رہے مسلسل اضافہ پر حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ سے عام خواتین تکلیف میں ہیں اور حکومت کو ان کے اس درد پر توجہ دینی چاہئے۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سلنڈر بھرانے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ کام دھندے بند ہیں۔ یہ عام خواتین کی تکلیف ہے۔ ان کے درد پر کب بات ہوگی۔ مہنگائی کم کرو۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں ایک خاتون کہہ رہی ہے کہ اس کے پاس محض ایک سلنڈر ہے لیکن اسے بھروانے کے لئے اس کے پاس پیسے نہیں ہوتے۔ چولہے پر کھانا بنانے پر کہتے ہیں کہ آلودگی بڑھ رہی ہے۔ ہم جائیں تو کہاں جائیں۔ ہر مہینے سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے ایک نعرہ بھی لکھا ہے ’مہنگائی کی مار بس کرو اب بی جے پی حکومت‘۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2021 میں رسوئی گیس کا سلنڈر 165 روپے مہنگا ہوا۔ یکم جنوری کو 694 روپے، چار فروری کو 719 روپے، سات فروری کو 759 روپے، 25 فروری کو 794 روپے، یکم مارچ کو 819 روپے، یکم جولائی کو 834 روپے اور 17 اگست کو 859 روپے ہوا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا