English   /   Kannada   /   Nawayathi

ای فائلنگ پورٹل کی خامیوں پر انفوسس کے سی ای او طلب

share with us

نئی دہلی 22 اگست 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع)  وزارت خزانہ نے ای فائلنگ پورٹل پر ٹیکس دہندگان کو ہو رہی پریشانیوں کا تقریباً ڈھائی مہینوں بعد بھی حل نہیں نکالے جانے کی وجہ سے انفوسس کے ایم ڈی اور سی ای او سلیل پاریکھ کو کل جواب دینے کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے یہاں بتایا کہ اس معاملے پر انفوسس کو سمن بھیجا گیا ہے جس میں ان سے انکم ٹیکس کے ای فائلنگ پورٹل میں آرہی گڑبڑی کے بارے میں معلومات دینے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سلیل پاریکھ 23 اگست کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو بتائیں کہ ڈھائی مہینے بعد بھی ای فائلنگ پورٹل میں گڑبڑی کیوں جاری ہے۔

وزارت نے انفوسس سے پوچھا ہے کہ اتنے دنوں بعد بھی ای فائلنگ سے منسلک گڑبڑی درست کیوں نہیں ہوسکی۔ اس سے ٹیکس دہندگان کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 21 اگست سے یہ پورٹل صارفین کے لئے دستیاب نہیں ہے کیونکہ اس میں تکنیکی خامی بتائی جا رہی ہے۔ گزشتہ سات جون کو لانچ کے بعد ای فائلنگ پورٹل میں کئی طرح کی تکنیکی پریشانیاں آرہی ہیں جس سے ٹیکس دہندگان کو پریشانی ہو رہی ہے۔

پورٹل میں آرہی تکنیکی گڑبڑی پر حکومت کو کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں جن میں ٹیکس پروفیشنل، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف انڈیا اور ٹیکس پیئر وغیرہ شامل ہیں۔ حکومت اسے جلد صحیح کرنے کا یقین دلا چکی ہے لیکن گڑبڑی اب تک جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا