English   /   Kannada   /   Nawayathi

15 اگست کو جے این یو پر حملہ کی دھمکی دینے والے دو افراد زیر حراست

share with us

نئی دہلی:15 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع) دہلی پولیس نے اتوار کو جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں حملہ کرنے اور تشدد کی دھمکی دینے پر دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ جنوبی مغربی ضلع کی ڈپٹی پولیس کمشنر انگت پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ ہفتہ کی رات تقریباً ایک بج کر51 منٹ پر وسنت کنج پولیس اسٹیشن کو یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا فیس بک پیج پر ایک 'مہاکال یوتھ بریگیڈ' کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کی گئی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 15 اگست کو جے این یو پر حملہ کیا جائے گا۔

پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن کی شناخت وکاس سہراوت اور راجہ کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ وکاس اشتعال انگیز ویڈیو میں بول رہا ہے جبکہ راجہ کے موبائل سے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔ دونوں یہاں کے اتم نگر کے گاؤں مٹیالا کے رہنے والے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کئی طالب علموں نے فون پر ویڈیو کے بارے میں پولیس کو جانکاری دی۔ طلبہ نے بتایا کہ ویڈیو میں ایک شخص دعویٰ کر رہا ہے کہ 15 اگست کو یونیورسٹی میں تشدد ہوگا۔ عہدیدار نے بتایا کہ شکایت ملنے کے بعد جے این یو کے تمام دروازوں پر سادہ وردی میں پولیس تعینات کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو اس معاملے میں طلباء کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی انتظامیہ سے بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا