English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم نوجوان کو پیٹنے اور نعرہ لگوانے والوں کو ضمانت, اقلیتی کمیشن نے کمشنت کو بھیجا نوٹس

share with us

کانپور:14 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع)کانپور میں پانچ سالہ بیٹی کے سامنے اس کے والد ابصار احمد کو پیٹنے اور زبردستی جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کئے گئے تینوں ملزمین کو ۲۴ گھنٹوں کے اندر ضمانت مل گئی ہے ، انہیں جمعہ کو ہی ضمانت مل گئی ہے ، شر پسندوں کی رہائی کے لئے جمعرات کی رات بجرنگ دل نے ڈی سی پی کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کی تھی ، ابصار کو شرپسندوں کے چنگل سے پولس نے ہی بچایا تھا ، ڈی سی پی کے مطابق چونکہ یہ قابل ضمانت جرم ہے اس لئے جمعرات کو گرفتار کرنے اور میڈیکل جانچ کے بعد جمعہ کو انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا

 وہیں اقلیتی کمیشن نے اس معاملہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پولس کمشنر کانپور سے جواب طلب کیا ہے ، کانپور سٹی کمشنر کو بھیجے گئے نوٹس مین اکمیشن نے تین دن کے اندر اس معاملے میں کی گئی کارروائی اور متاثرہ اور کنبہ کی سیکیورٹی کے لئے اٹھائے گئے اقدام کی تفصیل طلب کی ہے ، ادھر سماجوادی پارٹی نے اس معاملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوریت کے لئے شرمناک اور ریاست میں لاقانونیت کا واضح ثبوت بتایا ہے ۔

  گزشتہ دنوں کانپور کے براتھانہ علاقہ میں رکشہ ڈرائیورابصار احمد کی معصوم بیٹی کی موجودگی میں بھگوا شر پسند عناصر کے ہاتھوں سرعام پٹائی اور جبرا جئے شری رام کا نعرہ لگوانے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے ، جبرا جے شری رام کا نعرہ لگوانے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں پولس کی موجودگی میں ریاست میں نظم ونسق کی بہتر صورتحال کے دعوے کی کھلے عام دھجیاں اڑتی ہوئی دکائیں پڑی ، معصوم بیٹی اپنے باپ سے چپکی ہوئی بھیڑ سے اپنے والد کو نہ پیٹنے کے لئے منت و سماجت کرتی رہی ، مگر کسی پر اس کا اثر نہیں ہوا ، پولس اور قانون سے بے خوف بجرنگی اور زعفرانی نظریات والے افراد اسے پیٹتے ہوئے شہر میں بھماتے رہے اور جے شری رام کے نعرے لگواتے رہے ، اب اس معاملے پر ریاستی اقلیتی کمیشن نے سخت رخ اپناتے ہوئے کانپور سٹی کمشنت کو نوٹس جاری کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا