English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستانی شہریوں کو نقصان نہیں پہونچائیں گے : طالبان ترجمان کی یقین دہانی

share with us

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔ اب تک ملک کے کئی صوبوں پر طالبان کا قبضہ ہو چکا ہے اور اب وہ راجدھانی کابل سے محض 90 کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔

اسی درمیان، طالبان کے ترجمان محمد سہیل شاہین نے کہا کہ الگ الگ ملکوں کے سفارت خانوں کو ڈرنے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیوں کہ طالبان انہیں یا ان کے عملے کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم پہلے بھی یہ بات کئی بار کہہ چکی ہے۔

طالبان کے ترجمان کے مطابق وہ بھارتی شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ وہیں، بھارت کے ذریعہ کیے گئے ترقیاتی کاموں پر طالبان نے کہا کہ ہم ان سبھی کاموں کی سراہنا کرتے ہیں جو افغانستان کے لوگوں کے لیے کیے گئے ہیں جیسے کہ ڈیم، روڈ سمیت قوم اور بنیادی ڈھانچے سے جڑے پروجیکٹ اور وہ سب کچھ جو افغانستان کی ترقی، تعمیر نو اور لوگوں کی اقتصادی خوشحالی کے لیے کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے افغانستان میں ایسے کئی پروجیکٹس پر کام کیا ہے۔ بھارت کے ذریعہ بنائے جا رہے ایسے ہی ایک ڈیم پر دو بھارتی شہری پھنس گئے تھے جنہیں ایئر لفٹ کیا گیا۔

سفارت خانوں کو کوئی خطرہ نہیں

سہیل شاہین نے کہا کہ ہماری طرف سے سفارت خانوں اور سفارتی عملے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ہم کسی بھی سفارت خانے یا سفیر کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔ ہم نے اپنے بیانوں میں کئی بار ایسا کہا ہے اور یہ ہمارا عزم ہے۔

پاکستان کی عسکریت پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے کے الزام پر طالبان ترجمان نے کہا کہ یہ سراسر غلط ہے اور سیاست سے متاثر الزام ہے۔

خواتین کو حقوق فراہم کرنے کی یقین دہانی

جیسے جیسے طالبان آگے بڑھ رہےہیں،ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ طالبان کے عہدیدار خواتین کو کام کرنے کی اجازت دینے کے اپنے وعدے پر قائم رہیں گے۔ طالبان نے 1996 سے 2001 کے درمیان افغانستان پر حکومت کی تھی اور سخت اسلامی قانون نافذ کیے تھے۔ اس دوران انہوں نے خواتین کو کام کرنے سے روک دیا تھا۔ بہرحال حالیہ دنوں میں طالبان نے بار بار کہا ہے کہ کابل میں حکومت میں لوٹنے پر خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ یعنی خواتین کو پڑھنے اور کام کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا