English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیوں طالبان سے ملاقات کے خواہاں ہیں ترک صدر اردگان

share with us

انقرہ :12 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع)ترک صدر طیب اردگان نے افغانستان میں امن کے لیے طالبان سے ملاقات کا اشارہ دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ترک حکام طالبان سے مذاکرات کے لیے کام کررہے ہیں تاہم میں خود طالبان لیڈر سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، اس کے علاوہ قطر میں حکام سے ملاقات ہوئی جہاں ہم نے طالبان کی پیش قدمی کو روکنے اور امن کی جانب قدم بڑھانے پر بات کی تھی۔

ترک صدر نے کہا کہ اگر طالبان کو قابو میں نہ کیا گیا تو ہمارے لیے افغانستان میں امن حاصل کرنا ناممکن ہوگا جب کہ افغانستان اور وہاں موجود عوام کی موجودہ صورتحال انتہائی خراب ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان پر طالبان تیزی سے کنٹرول حاصل کررہے ہیں اور اب تک 9 کے قریب صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ بھی کرچکے ہیں، اس کے علاوہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد ترکی نے کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی سنبھالنے کا اعلان کیا تھا تاہم طالبان ترک حکومت کو اس حوالے خبردار کرچکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا