English   /   Kannada   /   Nawayathi

طالبان کی کارروائی سے خوفزدہ افغان حکومت کی طالبان کو اقتدار میں شرکت کی پیشکش !

share with us

کابل :12 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع) افغان حکومت نے طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیش کش کردی اور مطالبہ کیا ہے کہ طالبان شہروں پر حملے بند کریں۔

تٖفصیلات کے مطابق ایک ہفتے میں طالبان کی جانب سے 10 صوبائی دارلحکومتوں پر قبضہ کے بعد افغان حکومت نے طالبان کواقتدار میں شراکت کی پیش کش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان شہروں پرحملے بند کریں۔

خیال رہے طالبان نے غزنی پر قبضہ کرکے گورنر ہاؤس اورسرکاری عمارتوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ قبضے کے بعد غزنی کے گورنر کو کابل جانے کی اجازت دے دی۔

اٖفغان میڈیا کا کہنا ہے کہ صوبے فراہ کے گورنراور3 سرکاری اہلکاروں نےسرنڈرکردیا ہے۔

یاد رہے امریکی انٹیلی جنس نے کہا گیا ہے کہ طالبان 30 دنوں میں افغانستان کے دارالحکومت کابل کا رابطہ ملک کے باقی حصوں سے منقطع کر سکتے ہیں اور 90 روز کے اندر اس پر قبضہ بھی کرسکتے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اب تک طالبان نے افغانستان کے آٹھ صوبائی دارالحکومتوں پر باقاعدہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ایک امریکی دفاعی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ کابل کتنی دیر تک طالبان کے قبضے سے بچا رہ سکتا ہے؟ یہ نیا اندازہ امریکہ کے زیر قیادت غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کی جانب سے تیزی سے صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا