English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھگواشدت پسندوں کی شر انگیزی پر سخت کارروائی کرنے والا ایس ایچ او معطل

share with us

نئی دہلی :12 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع) دہلی کے آدرش نگر میں سڑخ کنارے بنی ہوئی مزار پر اعتراض کرتے ہوئے ایک مسلم شخص کو نشانہ بنانے والے چندبھگواشدت پسند عناصر کوروکنے والے مقامی ایس ایچ او ، سی پی بھاردواج کو دہلی پولس نے معطل کر دیا ہے ، دہلی پولس کے اہلکاروں کے مطابق آدرش نگر کے ایس ایچ او کے خلاف مسلسل شکایتیں مل رہی تھیں جس کی وجہ سے یہ کارروائی کی گئی ہے ، گزشتہ دنوں وائرل ہونے والے ایک ویڈی میں جب چند بھگوا دھاری افراد مزار کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے ایک مسلم شخص کو دھمکانے کی کوشش کر رہے تھے تبھی ایس ایچاو بھاردواج نے مداخلر کرتے ہوئے مذکوہ عناصر کو روک دیا تھا  ، جس کے بعد مذکورہ افراد نے بھاردواج کو نتائج کی دھمکی بھی دی تھی

بھاردواج کے خلاف دہلی پولس کی کارروائی پر شدید رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے ، سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ طاقت کا صحیح استعما ل کرنے والے پولس افسر کو اپنا فرض نبھانے پر یہ صلہ دیا گیا 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا