English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس کے سینئر رہنماوں سمیت کانگریس کا آفیشیل ٹویٹر اکاونٹ بھی لاک

share with us

نئی دہلی:12 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع) ٹوئٹر نے حکومت کے زبردست دباؤ کے درمیان کانگریس کے کئی لیڈران کے ٹوئٹر اکاؤنٹ لاک کرنے کے بعد اب پارٹی کا اکاؤنٹ بھی لاک کر دیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے یہ اطلاع فرہم کی۔ کانگریس نے کہا کہ خواہ ہمارا ٹوئٹر اکاؤنٹ لاک کر دیا گیا ہو، لیکن ہم اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔

کانگریس پارٹی نے فیس بک پوسٹ میں کہا، ’’جب ہمارے لیڈران کو جیلوں میں بند کر دیا گیا، ہم تب نہیں ڈرے تو اب ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے سے کیا خاک ڈریں گے! ہم کانگریس ہیں، عوام کا پیغام ہیں، ہم لڑیں گے، لڑتے رہیں گے۔ اگر عصمت دری کی متاثرہ بچی کو انصاف دلانے کے لئے آواز اٹھانا جرم ہے، تو یہ جرم ہم سو بار کریں گے۔ جے ہند۔ ستیے میو جیتے۔‘‘

خیال رہے راہل گاندھی نے گزشتہ ہفتہ ریپ کے بعد قتل کی گئی 9 سالہ بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کی تصویر انہوں نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔ اس کے بعد راہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ پہلے معطل کیا گیا، اس کے بعد لاک کر دیا گیا۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس کے دیگر کئی لیڈران کے اکاؤنٹ بھی لاک کئے گئے ہیں، جن میں رندیپ سرجے والا، اجے ماکن، سشمتا دیو شامل ہیں۔ کانگریس کی جانب سے اس معاملہ پر لگاتار احتجاج کیا جا رہا ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ حکومت کے دباؤ میں ٹوئٹر کی طرف سے اس طرح کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں یوتھ کانگریس نے بھی دہلی میں موجود ٹوئٹر انڈیا کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا