English   /   Kannada   /   Nawayathi

کوکن کے کئی علاقے سیلاب کی زد میں : چپلون ، مہاڑ ، کھیڑ سمیت متعدد علاقے زیرآب ، صورتحال قابو سے باہر

share with us

کوکن 23 جولائی 2021 (فکرو خبر نیوز) کوکن کے  کئی علاقے موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب کی زد میں ہے۔ کھیڑ، مہاڑ اور چپلوں سمیت راجہ پور اور دیگر علاقوں میں پانی بھرنے سے آمدورفت کا سلسلہ پوری طرح منقطع ہوچکا ہے۔پانی گھروں میں گھسنے سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ کئی گھر مکمل طور پر ڈوب چکے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق پانی رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ لوگ مدد کے لئے اپیل کررہے ہیں اور رورو کر دعاؤں کی درخواست کررہے ہیں۔ نقصانات کا ابھی اندازہ لگانا مشکل بتایا جارہا ہے۔ اب تک کتنے لوگ گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں اس کا بھی اندازہ نہیں ہے۔ مقامی طور پر لوگ راحت اور بچاؤ کا کام کررہے ہیں۔ سوشیل میڈیا پر دل دہلانے والی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ 
آپ حضرات سے بھی خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا