English   /   Kannada   /   Nawayathi

گائے کے پیشاب سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کے الزام میں قومی سلامتی ایکٹ کے تحت گرفتارسیاسی کارکن کو شام ۵ بجے تک رہا کرنے کا سپریم کورٹ نے دیا حکم،

share with us

نئی دہلی:19؍ جولائی 2021(فکروخبر/ ذرائع) سپریم کورٹ نے پیر کو 5 بجے تک قومی سلامتی ایکٹ کے تحت زیر حراست منی پور کے سیاسی کارکن ارناڈرو لیچومبم کی رہائی کی ہدایت دی۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے ایڈوکیٹ شدن فراست کے دلائل سننے کے بعد ایک ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کی شرط پر شام 5 بجے تک ان کی رہائی کا حکم دیا۔ لیچومبم نے فیس بک پر پوسٹ کیا تھا کہ گائے کا گوبر یا گائے کا پیشاب کووڈ کا علاج نہیں کرسکتا۔ اس کے بعد اسے 13 مئی کو حراست میں لیا گیا تھا۔

انہوں نے یہ تبصرہ منی پور بی جے پی یونٹ کے صدر پروفیسر ٹیکندر سنگھ کی موت کے تناظر میں کیا تھا۔ اس پوسٹ سے ناراض ہوکر بی جے پی کے کچھ کارکنوں نے شکایت درج کروائی تھی۔

لیچومبم کے والد ایل راگومانی سنگھ نے جون میں ان کی نظربندی کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی ۔

اپنی درخواست میں ، لیچمبم کے والد نے دلیل دی تھی کہ منی پور پولیس نے پہلے ہی کارکن کو دی گئی ضمانت کو خارج کرنے کے لئے قومی سلامتی ایکٹ کے تحت انہیں حراست میں لیا تھا ۔ ایک مقامی عدالت نے ان کی ضمانت منظور ہونے کے فورا بعد ہی لیچمبام پر ایکٹ کے تحت 17 مئی کو مقدمہ درج کیا تھا۔

سنگھ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کو کوڈ 19 کے علاج کے طور پر گائے کے گوبر اور گائے کے پیشاب کی وکالت کرنے پر ان کی تنقید کی وجہ سے ان کے بیٹے کو ہراساں کرنے کے لئے ان پر این ایس اے لگایا گیا 

 

سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے اس معاملے کو کل تک ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی لیکن عدالت نے کہا کہ "ہمارا موقف ہے کہ درخواست گزار کی مسلسل نظربندی ان کی زندگی اور آزادی کے حق کی خلاف ورزی ہے۔ ہم عبوری حکم کے طور پر عرضی گذار کو شام 5 بجے تک رہا کرنے کا حکم دیتے ہیں۔‘‘ لیچومبم کو 17 مئی کو ضمانت مل گئی تھی، لیکن اس کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے قومی سلامتی ایکٹ کے تحت انھیں حراست میں جیل بھیج دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا