English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹرولیم مصنوعات میں آگ لگنے کا سلسلہ جاری! پٹرول کے دام 30 پیسے بڑھ کر نئی بلند ترین سطح

share with us

نئی دہلی:17؍ جولائی 2021(فکروخبر/ ذرائع)۔ ایک دن کی خاموشی کے بعد سنیچر کو گھریلو سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس سے راجدھانی دہلی سمیت ملک کے زیادہ تر حصوں میں اس کی قیمت نئی سطح پر پہنچ گئی جبکہ ڈیزل کے داموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

جمعرات کو پٹرول 35 پیسے فی لیٹر کے اضافے کے ساتے نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا اور ڈیزل 15 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔ دہلی میں ہفتے کے روز اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 101.84 روپے اور ممبئی میں اس کی قیمت 107.83 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ہفتے کے روز پیٹرول میں 30 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح رہیں۔

شہر کا نام —— پیٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ———— 101.84 ————— 89.87

ممبئی ———— 107.83 ————— 97.45

چنئی ———— 102.49 ————— 94.39

کولکاتا ———— 102.08 ————— 93.02

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا