English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی میں ان لاک ۷ کی گائیڈ لائنس جاری

share with us

:11جولائی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار دھیمی ہونے کے درمیان دہلی حکومت نے اَن لاک-7 کی گائیڈ لائنس جاری کر دی ہے۔ گائیڈ لائنس میں کسی بھی طرح کی ٹریننگ کے لیے چھوٹ دی گئی ہے۔ نئی گائیڈ لائنس کے مطابق اب ایسی کسی ٹریننگ کے لیے ڈی ڈی ایم اے کی اجازت نہیں لینی پڑے گی۔

کیجریوال حکومت کی جانب سے جاری تازہ گائیڈ لائنس کے مطابق دہلی پولیس، آرمی کی ٹریننگ یا کسی ادارہ کی اسکل ٹریننگ، ملازمین کی ٹریننگ اور اسکول و کالج سے جڑی ٹریننگ بھی شامل ہیں۔ اکیڈمک اجتماع کی اجازت بھی دے دی گئی۔ اس میں اسکول و کالج کا کوئی فنکشن، لیکچر یا کوئی دیگر اکیڈمک پروگرام بھی کرایا جا سکتا ہے۔ اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ آڈیٹوریم/اسمبلی ہال کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اَن لاک-7 کے تحت کئی چیزوں سے پابندیاں ضرور ہٹا دی گئی ہیں، لیکن پھر بھی کچھ پابندیاں ایسی ہیں جنھیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئیے ڈالتے ہیں ایسی پابندیوں پر ایک نظر:

اسکول، کالج، تعلیمی ادارہ، کوچنگ اب بھی بند رہیں گے۔ آن لائن کلاس کی اجازت ہے۔

سماجی، سیاسی، کھیل، تفریح، کلچرل، مذہبی پروگراموں پر روک رہے گی۔

سوئمنگ پول، اسپا، سنیما، تھیٹر، ملٹی پلیکس پر پابندی جاری رہے گی۔

انٹرٹینمنٹ پارک، ایمیوجمنٹ پارک، واٹر پارک پر پابندی برقرار رہے گی۔

آڈیٹوریم، اسمبلی ہال (اسکول یا تعلیمی ادارہ میں موجود) کو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ ہی استعمال کی چھوٹ ہوگی۔

بینکوئٹ ہال کو صرف شادی کے لیے چھوٹ دی گئی ہے۔

بزنس ٹو بزنس نمائش

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا