English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہریانہ میں ایک مرتبہ پھر پولس اور کسان آمنے سامنے

share with us

:10جولائی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ہریانہ میں بی جے پی کے وزرا کو کسانوں کی زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بی جے پی کے وزراء کی آمد سے قبل ہی یمنا نگر میں کسانوں نے زبردست ہنگامہ شروع کردیا۔

ریاست ہریانہ کے یمنا نگر میں بی جے پی کے ایک پروگرام میں پہنچنے والے وزیر تعلیم کنورپال گرجر اور وزیر ٹرانسپورٹ مول چند شرما کے خلاف بڑی تعداد میں کسان احتجاج کررہے ہیں۔ اس دوران سکیورٹی میں مصروف پولیس اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں کی بھی خبریں منظرِ عام پر آرہی ہیں۔

کسانوں نے پہلے سے ہی وزراء کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا تھا جس کو لے کر پولیس نے کئی لیئر میں بیریکیڈس لگائے تھے، لیکن بتایا جارہا ہے کہ کسانوں نے ٹریکٹروں سے پولیس کی جانب سے لگائے جانے والے بیریکیڈس کو ہٹادیا۔ جس کی وجہ سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی۔

فی الحال پولیس نے کچھ کسانوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان کسان رہنماؤں میں سبھاش گجر، صاحب سنگھ گجر، سُمن والمیکی اور تقریباً 20 دیگر شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا