English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم خواتین کو نشانہ بنانے کے لئے ایپ پر تصاویر وائرل کرنے کے معاملہ میں خواتین کمیشن نے دہلی پولس کو بھیجا نوٹس

share with us

:08جولائی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مسلم لڑکیوں اور خواتین کی تصاویر سے متعلق سُلی ڈیل کیس میں ویمن کمیشن نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ میڈیا میں کئی خبریں شائع ہونے کے بعد کمیشن نے اس معاملے میں دہلی پولیس سے بہت سی معلومات طلب کی ہیں۔ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر کمیشن نے پولیس کو 12 جولائی تک کا وقت دیا ہے۔

دہلی خواتین کمیشن نے سُلی ڈیلز ایپ کیس میں از خود نوٹس لیتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ در اصل گٹ ہب (github) نامی ایک ہوسٹنگ پلیٹ فارم کے ذریعہ تیار کردہ سُلی ڈیلز ایپ پر اپلوڈ کی گئی مسلم خواتین کی تصاویر کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں۔

کمیشن نے دہلی پولیس سے سلی ڈیلز ایپ پر اپلوڈ ہونے والی مسلم خواتین کی تصاویر کے حوالے سے چار اہم معلومات طلب کی ہیں جس میں ایف آئی آر کی کاپی کے ساتھ ساتھ ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی معلومات طلب کی گئی ہیں اور ساتھ ہی ایکشن ٹیکن رپورٹ بھی دینے کو کہا گیا ہے۔

کمیشن کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ 'نامعلوم گروہ کے ذریعہ خواتین کی تصویر ایپ کا استعمال کرتے ہوئے سرکولیٹ کی جارہی ہے۔ اس معاملے میں پولیس کے ذریعے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟

آپ کو بتادیں کہ 'یہ معاملہ اس وقت منظرعام پر آیا جب 'سُلی ڈیل آف دی ڈے' کے نام سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی اور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد بہت ساری خواتین پلیٹ فارم چھوڑ دیں۔'

ڈی سی ڈبلیو کا کہنا ہے کہ 'یہ سائبر کرائم ہے جس کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے اور فوری طور پر سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ دہلی خواتین کمیشن نے دہلی پولیس سے 12 جولائی تک اس معاملے میں تمام معلومات فراہم کرنے کو کہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا