English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی کابینہ توسیع سے قبل وزیر صحت سمیت ۱۱ وزراء نے دیا استعفی

share with us

:07جولائی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مودی کابینہ میں توسیع کی باتیں تو گزشتہ کئی دنوں سے چل رہی تھیں، لیکن بڑے بڑے مرکزی وزراء کو اس کابینہ سے بے دخل کر دیا جائے گا، اس کا اندازہ کم ہی لوگوں کو تھا۔ اب تک مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سمیت 11 وزراء کی مودی کابینہ سے چھٹی ہو جانے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ کچھ وزراء نے خراب صحت کا بہانہ بنا کر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے تو کچھ نے خاموشی کے ساتھ اپنا استعفیٰ دے دیا ہے۔

آج (بدھ) شام تقریباً 6 بجے نئے وزراء کی حلف برداری ہونی ہے، اور اس سے پہلے یکے بعد دیگرے کئی بڑے لیڈروں کے استعفیٰ کی خبریں سامنے آ گئی ہیں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن کے علاوہ مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک، مرکزی وزیر محنت سنتوش گنگوار اور مرکزی وزیر برائے کیمیکل و فرٹیلائزر سدانند گوڑا نے بھی اپنا استعفیٰ دے دیا ہے۔ تھاورچند گہلوت چونکہ گورنر بن گئے ہیں، اس لیے وہ بھی مودی کابینہ سے ہٹ گئے ہیں اور دیبوشری چودھری (ریاستی وزیر برائے خواتین)، سنجے دھوترے (مرکزی وزیر مملکت)، پرتاپ سارنگی (ریاستی وزیر)، راؤ صاحب دانوے پاٹل (ریاستی وزیر)، رتن لال کٹاریہ (ریاستی وزیر) کے ساتھ ساتھ بابل سپریو (ریاستی وزیر) کی بھی مودی کابینہ سے چھٹی ہو گئی ہے۔

میڈیا میں آ رہی خبروں کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی جن وزراء کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے، ان کو کابینہ سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ کورونا بحران میں مودی حکومت کے کووڈ مینجمنٹ پر کئی طرح کے سوال کھڑے کیے گئے تھے اور وزارت صحت ہر کسی کے نشانے پر تھا۔ ایسے میں ڈاکٹر ہرش وردھن کی مرکزی کابینہ سے چھٹی کر کے ڈیمیج کنٹرول کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا