English   /   Kannada   /   Nawayathi

لکشدیپ : ظالمانہ فیصلوں کے خلاف عوام کا احتجاج جاری

share with us

:29 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)لکش دیپ کے عوام  نے ناریل کے پتے اور شاخ سرکاری  زمین پر گرنے پرجرمانہ عائد کرنے کے فیصلے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے پیر کو اس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ناریل  کے پتوں اور شاخوں کو ساتھ لے کر  کئے گئے احتجاج میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ  پتوں  اور شاخوں پر جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ بنداور انہیں ٹھکانے لگانے کا سائنسی نظم کرے۔  اس کے ساتھ ہی لکش دیپ کے ایڈمنسٹریٹر پرفل کھوڑا پٹیل کو بھی واپس بلانے کا مطالبہ کیاگیا۔ 
 ’سیو لکش دیپ ‘ کے بینر تلے مظاہرین نے ایک گھنٹہ طویل مظاہرہ کے دوران انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ  ایسی تکنیک کو جزیرہ میں متعارف کرائے جس سےناریل اور اس کے درخت  کے کچرے کو کھاد میں تبدیل کرکے زمین کو مزید زرخیز بنایا جاسکے۔ لکش دیپ کے رکن پارلیمنٹ فیضل پی پی کے مطابق ’’ہمار امطالبہ ہے کہ عوام پر عائد جرمانہ واپس لیا جائے، ویسٹ مینجمنٹ کا مناسب نظام متعارف کرایا جائے۔ حکومت جب تک کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے مناسب انتظام نہیں کرتی،اسے تب تک یہ حق نہیں کہ وہ اس کی زمین پر گرنے والے ناریل کے پتوں اور شاخوں کیلئے عوام سے جرمانہ وصول کرے۔‘‘  لکش دیپ میں پرفل کھوڑاپٹیل کے  ایسے ہی متنازع فیصلوں کی  وجہ سے شدید ناراضگی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا