English   /   Kannada   /   Nawayathi

ز یور علم ہی انسانیت کا سنگار، اور انسانی جو ہر یت کا نکھار ہے :  مولاناعبدالنور بھٹکلی ندوی

share with us

لکھنؤ/26/جون 2021ءمدرسہ ریاض الجنہ (برولیا، ڈالی گنج، لکھنؤ) میں علماء کی سرپرستی میں چلنے والاملک کامشہور آن لائن دینی پورٹل”فکروخبر“(بھٹکل،کرناٹک)کے رفیق وصحافی مولانا عبدالنور فکر دے ندوی صاحب( جو سچی بات کو لیکرشرعی مطالبات،عصری تقاضو ں، دینی، سماجی، وسیاسی مختلف موضوعات،و عنوانات پر روشنی ڈل کر پوری قوم وملت،عوام وخواص ہرایک کو استفادہ پہونچاتے رہتے ہیں) کی آمد پر ایک تہنیتی نششت کاانعقاد محمدانس کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
     مولانا عبدالنور ندوی نے ریاض الجنۃ کی دینی وتعلیمی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ  ز یور علم ہی انسانیت کا سنگار، اور انسانی جو ہر یت کا نکھار ہے، لیکن کروناوباء کی وجہ سے لو گ غموں ومصائب کے نازک دور سے گذر رہے ہیں،خاص کر تعلیمی ودینی ادارے ہر سطح سے متاثرہوئے،ان حالات میں دینی مدارس اور اسکے فرزندوں نے ضرورت مندو وپریشان حال لوگوں کے درمیان انسانیت وخدمت خلق کے جذبہ سے جو اہم کردار ادا کیاوہ بے مثال ہے،کہا مدارس میں نہ صرف دینی علوم بلکہ حب الوطنی اور انسانیت نوازی کادرس دیا جاتا ہے، مدارس، آزادئی ہندمیں محب وطن جانبازوں کے مضبوط،  ومحفوظ قلعے تھے، یہاں کے  نظام تعلیم میں صلاح وفلاح، اور دین ودنیا دونوں کی رہنمائی کا سامان ہے،اسلئے مدارس ومکاتب کے نظام کی ترقی ملت کی اہم ترین ضرورت ہے،ان کو سنبھالنااور چلانا اہم فریضہ ہے۔
     مولانامحمدفرمان ندوی نے کہاکہ مایوس کن حالات میں بھی امید کے دامن کو نہیں چھوڑنا چاہئے،زندگی کہیں سے بھی شروع ہوسکتی ہے، ہندوستان کی روح،گنگاجمنی تہذیب ہی وہ ڈھال ہے جس نے نفرت کی آندھیوں میں بھی امید کے دئے کو کبھی مجھ نے نہیں دیا،لیکن شرط ہے کہ خضوع وخشوع، احساس ندامت اورٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ سچے دل سے پکی توبہ کرکے اللہ سے دعا کرے،   اللہ تعالی اپنے سامنے بندے کی عاجزی وبے بسی کو بے حد پسند فرماتا ہے۔
    مولانامحمدشمیم ندوی نے مہمان مولانا عبدالنور ندوی،مولاناعبداللہ شریح ندوی کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ علماء کی قدر، اچھے کاموں کا اعتراف،محسنوں کی عزت نوازی ہماری تہذیب کا حصہ ہے،  اوربیماری وپریشانیوں کے خاتمہ، دینی مدارس کے تحفظ، عوام، صوبہ وملک کی خوشحالی وترقی کے لئے خداسے دعاکی گئی۔ 
    اس موقع پر خاص طورسے مولاناریان ندوی،اطیع اللہ ندوی، احتشام ندوی،حافظ انس،حذیفہ  وغیرہ موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا