English   /   Kannada   /   Nawayathi

بارہ بنکی میں مسجد کی شہادت پر دستاویزی رپورٹ تیار کرنا بھی جرم، صحافیوں اور ۲؍ افراد کے خلاف مقدم

share with us

:26 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) صحافت کی آزادی کوقطعی نظر انداز کرتے  ہوئے  یوپی پولیس نے  بارہ بنکی میں’دی وائر‘ کے اُن دو صحافیوں  کے خلاف کیس درج کرلیا ہے جنہوں  نے رام سنیہی گھاٹ پر واقع غریب نواز مسجد پر دستاویزی رپورٹ تیار کی ہے۔  تقریباً ۱۰۰؍ سال قدیم اس مسجد کو ضلع انتظامیہ نے دھاندلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید کردیا ہے۔ یہ معاملہ الہ آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے جس نے انتظامیہ کو سخت نوٹس جاری کیا ہے۔
  مسجد سے متعلق حقائق سے واقف کرانے والی رپورٹ تیار کرنے پر یوپی پولیس نے ’دی وائر‘ کے صحافیوں سراج علی اور مکل ایس چوہان کے خلاف ہی کیس درج  نہیں کیا ہے بلکہ محمد انیس اور محمد نعیم نامی ان  دو افرادکو بھی ملزم بنایا ہے جن سے مذکورہ دونوں صحافیوں نے گفتگو کی تھی۔ پولیس نے ان پر دستاویزی رپورٹ میں ’’اشتعال انگیز بیان دینے‘‘ کا الزام عائدکیاہے۔ پولیس کے مطابق اس کی وجہ سے ’’متعصبانہ، گمراہ کن اور غلط‘‘تاثر قائم ہوتا ہے۔  یاد رہے کہ بارہ بنکی ضلع انتظامیہ نے مذکورہ مسجد کو ۱۷؍ مئی کو شہید کردیا تھا۔ مسجد کو غیر قانونی قرار دینے کیلئے الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کے ۲؍ اپریل کے فیصلے کو جواز بنایاگیاتھا۔ یہ مسجد تحصیل سے متصل اور ایس ڈی ایم کی رہائش گاہ کے سامنے واقع تھی۔  سابق ایس ڈی ایم پر حکم امتناعی کے باوجود مسجد کوشہید کرنے کا الزام ہے۔ 
  دی وائر نے مسجد پر جو دستاویزی ویڈیو رپورٹ تیار کی ہے،اسے اس نے  بدھ ۲۳؍ جون کو ٹویٹر پر شیئر کیا تھا۔ ۲۴؍ جون کوکیس درج کر لیا گیا۔  رپورٹ میں مقامی افراد سے گفتگو کی گئی ہے جنہوں نے مسجد کی شہادت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ، ویڈیو میں ۱۷؍مئی کو مسجد کے شہید کئے جان سے قبل کے حالات بیان کئے ہیں۔  ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ دی وائر کے رپورٹر رام سنیہی گھاٹ کے ایس ڈی ایم سے بھی ملنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ایس ڈی ایم جتیندر کٹیاریہ کہتے ہوئے بات کرنے سے انکار کردیتے ہیں کہ مسجد ان کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے شہید ہوئی تھی اس لئے وہ کچھ نہیں بتا پائیں گے۔دی وائر کے رپورٹروں  کے خلاف جو ایف آئی آر درج کی گئی ہے اس میں مسجد کو مسجد لکھنے کے بجائے ’’غیر قانونی ڈھانچہ‘‘ لکھا گیاہے۔  بارہ بنکی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس  یمنا پرساد کےمطابق  دستاویزی  رپورٹ میں ’’بے بنیاد دعوے‘‘ کئے گئے ہیں

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا