English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسانوں کا احتجاج ، زرعی قوانین کی کاپیاں نذر آتش

share with us

جالندھر:05جون2021 (فکروخبر/ذرائع) سنیُکت کسان مورچا کی اپیل پر مختلف کسان تنظیمیں ہفتے کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینیئر رہنما منورنجن کالیا کے گھر کے باہر تینوں زرعی قوانین کی کاپیاں جلانے کے لیے پہنچیں۔ اس دوران پولیس نے شاستری مارکیٹ سے منورنجن کالیا کے گھر کی طرف جانے والے راستے کو بریکر لگا کر بند کر دیا تھا جس کے سبب کسانوں اور پولیس میں رسہ کشی جاری رہی۔

   قابل ذکر ہے کہ سنیُکت کسان مورچا نے پانچ جون کی صبح بی جے پی کے رہنماؤں کے گھروں کے سامنے زرعی قوانین کی کاپیوں کو جلانے کی اپیل کی تھی۔ مورچے کی اپیل پر لوکتانترک کسان سبھا، دیہاتی مزدور سبھا، بھارتیہ کسان یونین اور کامگار کسان یونین کے رہنماؤں نے بی جے پی کے رہنما منورنجن کالیا کے گھر کے باہر کاپیاں جلانے کی کوشش کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا