English   /   Kannada   /   Nawayathi

دیہی علاقوں میں پھیل رہی وبا سے صورتحال مزید تشویشناک

share with us

نئی دہلی:05جون2021 (فکروخبر/ذرائع) سینٹر فار سائنس اینڈ انوائرنمنٹ (سی ایس ای) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں شہروں کے مقابلہ دیہی علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مہینے ملک میں کورونا کے 53 فیصد نئے معاملے اور 52 فیصد اموات دیہی علاقوں سے درج کی گئی ہیں۔

سی ایس ای نے کہا ہے کہ ’’ کووڈ وبا نے ہندوستانی طبی ڈھانچہ کی کمزوریوں کو اجاگر کر کے رکھ دیا ہے۔ ہندوستان میں شہروں کی خراب حالت سرخیوں میں رہیں لیکن دوسری جانب دیہی علاقوں میں پھیل رہی وبا سے صورت حال مزید تشویش ناک ہو گئی۔ دیہی علاقوں کے طبی مراکز کو 76 فیصد زیادہ ڈاکٹروں، 56 فیصد زیادہ ریڈیو گرافر اور 35 فیصد سے زیادہ لیب ٹیکنیشنز کی ضرورت ہے۔‘‘

اے بی پی نیوز پورٹل پر شائع رپورٹ میں گیا ہے کہ 26 روز میں دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہر دوسرا معاملہ اور تیسری موت ہندوسان سے رپورٹ ہوئی ہے، ان میں سے بیشتر معاملے دیہی علاقوں سے درج کئے جا رہے تھے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس مہینے دنیا میں درج کیا گیا ہر چوتھا معاملہ ہندوستان کے دیہات سے تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس سال دہلی این سی آر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضائی آلودگی کم ہوئی اور ہوا کا معیار تو بہتر ہوا لیکن یہ گزشتہ سال کے لاک ڈاؤن کے مقابلہ میں کم تھا اور اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ اس سال کا لاک ڈاؤن گزشتہ سال کے مقابلہ چھوٹا اور کم سختیوں والا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا