English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا دوا کی جمع خوری معاملہ میں گوتم گمبھر فاونڈیشن قصوروار قرار

share with us

:03جون2021 (فکروخبر/ذرائع)بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور سابق ہندوستانی کرکٹر گوتم گمبھیر مشکل میں پڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دراصل ’گوتم گمبھیر فاؤنڈیشن‘ کو ’فیبی فلو‘ دوا کی جمع خوری کا قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ ڈرگ کنٹرولر باڈی نے دہلی ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ گوتم گمبھیر فاؤنڈیشن کو کورونا مریضوں کو غلط طریقے سے فیبی فلو دوا دینے اور اس کی جمع خوری کرنے کا قصوروار پایا گیا ہے۔ ڈرگ کنٹرولر کی جانب سے پیش وکیل نندیتا راؤ نے کہا کہ فاؤنڈیشن نے ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کے تحت جرم کیا ہے کیونکہ انھیں ناجائز طریقے سے دوا کا اسٹاک کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔

ڈرگ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ اب بلاتاخیر گوتم گمبھیر فاؤنڈیشن اور دوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رکن اسمبلی پروین کمار کو بھی ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس قانون کے تحت ایسے ہی جرائم میں قصوروار پایا گیا ہے۔ عدالت نے ڈرگ کنٹرولر سے چھ ہفتے کے اندر ان معاملوں پر رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی اور اس کی آئندہ سماعت 29 جولائی مقرر کر دی ہے۔

واضح رہ کہ گزشتہ 31 مئی کو دہلی ہائی کورٹ نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کے ذریعہ کووڈ کے علاج میں کام آنے والی دوا فیبی فلو بڑی مقدار میں خریدے جانے کی جانچ نہیں کرنے کے لیے ڈرگ کنٹرولر کو پھٹکار لگائی تھی۔ عدالت نے کہا تھا کہ مددگار کی شکل میں دکھانے کے لیے حالات کا فائدہ اٹھانے کی لوگوں کی روش کی سخت مذمت ہونی چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا