English   /   Kannada   /   Nawayathi

ابکی بارکروڑوں بے روزگار ،کون ذمہ دار : راہل کا طنز

share with us

:03جون2021 (فکروخبر/ذرائع)ہندوستان میں کورونا وبا کا قہر جاری ہے۔ کورونا کی دوسری لہر نے ہندوستانی معیشت کو کچھ زیادہ ہی نقصان پہنچایا ہے اور بے روزگاری میں بھی زبردست اضافہ کر دیا ہے۔ لوگوں کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس سلسلے میں مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’ ’اَبکی بار کروڑوں بے روزگار، کون ذمہ دار؟ صرف اور صرف مودی سرکار!‘‘

واضح رہے کہ سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکونومی (سی ایم آئی ای) کی رپورٹ کے مطابق کووڈ-19 کی دوسری لہر کی وجہ سے تقریباً ایک کروڑ سے زائد لوگوں کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شرح بے روزگار مئی میں 12 فیصد رہی جب کہ اپریل میں یہ 8 فیصد تھی۔ ویسے بے روزگار کو لے کر راہل گاندھی نے یکم جون کو بھی ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں لکھا تھا ’’وزیر اعظم کے لیے شرم کے دو ایشو، پہلا کم سے کم جی ڈی پی، اور دوسرا ہے زیادہ سے زیادہ بے روزگاری۔‘‘ اس ٹوئٹ کے ساتھ انھوں نے ایک ڈاٹا بھی شیئر کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا