English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاروباریوں کے لئے آواز اٹھانے پرایم ائی ایم رکن اسمبلی امتیاز جلیل کے خلاف کیس درج

share with us

اورنگ آباد:02جون2021 (فکروخبر/ذرائع) مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے، بند کرائی گئیں دکانوں کو دوبارہ کھلوانے کے لئے لیبر ڈپٹی کمشنر شیلندر پال پر دباؤ بنانے کی پاداش میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل سمیت 24 افراد کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کچھ دکانیں گزشتہ ماہ بند کردی گئیں تھی۔

رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل منگل کے روز کچھ دکانداروں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر لیبر شیلندر پال کے دفتر گئے اور ان پر بند دکانوں کو کھولنے کے لئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ اورنگ آباد پولیس نے شیلندر پال کی شکایت پر امتیاز جلیل سمیت 24 افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔ دریں اثنا منگل کے روز سے کورونا پابندیوں میں نرمی دی گئی کیونکہ شہر میں کووڈ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے دکاندرا ہیں جو دن میں صرف ۲۰۰ سو سے ۳۰۰ روپئے کما رہے ہیں ، لیکن انتظامیہ ان کے ساتھ ایسا سلوک کر رہی ہے جیسے انہوں نے بڑا گناہ کیا ہو ،انہوں نے کہا کہ ۱۱ کی جگہ ۱۱:۳۰ بجے دکان بند کرائے جانے کو اتنا بڑا گناہ قراردیا جا رہا ہے اور ایک ماہ سے زائد عرصہ سے ان کی دکانیں بند ہیں ، ایسے میں لیبر ڈپارٹمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ لیبر کا تحفظ کرے لیکن لیبر ڈپارٹمنٹ اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہا ہے ، بلکہ ان پر جرمانہ لگایا جا رہا ہے ، اور ایسے افراد جرمانہ اداکرنے کو مجبور ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ دو ماہ سے زائد عرصہ سے دکانیں بند ہیں ایسے میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے انہیں کوئی راحت نہیں پہونچائی ہے ،یا انہیں کوئی معاوضہ نہیں دیا بلکہ ایسے مجبور افراد سے جرمانہ وصول کرنا یہ تاناشاہوں کا عمل ہے ، انہوں نے اورنگ آباد کے کاروباریوں سے بھی اپیل کی وہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں ورنہ آگے اگر کچھ ایسا آپ کے ساتھ ہوگا تو کوئی آپ کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا