English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا لہر میں ملک کی جی ڈی پی بھی ائی سی یو میں داخل،7.3 فیصد کی گراوٹ درج

share with us

:یکم جون2021 (فکروخبر/ذرائع)ہندوستان میں کورونا وبا کی دوسری لہر میں بھی معیشت کو زبردست نقصان ہوا ہے۔ حکومت ہند کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 21-2020 میں جی ڈی پی میں 7.3 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ گزشتہ سال یہ 4 فیصد رہی تھی۔ حالانکہ سال کی چوتھی سہ ماہی (جنوری-مارچ) میں جی ڈی پی شرح ترقی 1٫6 فیصد درج ہوئی ہے۔

حالانکہ فروری میں خود مرکزی حکومت نے مالی سال 21-2020 کے دوران جی ڈی پی میں 8 فیصد کی گراوٹ کا اندازہ لگایا تھا۔ حالانکہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس اندازے سے 0.7 فیصد بہتر آئے ہیں۔ وہیں جنوری-مارچ 2021 کے دوران شرح ترقی، اس کی گزشتہ سہ ماہی اکتوبر-دسمبر 2020 کے 0.5 فیصد اضافہ کے مقابلے بہتر رہی۔

این ایس او (نیشنل اسٹیٹسٹکس آفس) نے اس سال جنوری میں جاری اپنے پہلے پیشگی اندازے کی بنیاد پر کہا تھا کہ 21-2020 کے دوران جی ڈی پی میں 7.7 فیصد گراوٹ رہے گی۔ این ایس او کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا بحران کے درمیان ہندوستانی معیشت کے سائز میں 21-2020 کے دوران 7.3 فیصد کی کمی ہوئی ہے، جو کہ اس سے گزشتہ سال میں 4 فیصد کی شرح سے بڑھی تھی۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ سال مارچ میں جب کورونا وبا کی پہلی لہر آئی تھی تو اس نے ملک کی معیشت کو زبردست نقصان پہنچایا تھا۔ ملک بحران کے دور میں چلا گیا تھا۔ لگاتار دو سہ ماہی، اپریل سے جون اور جولائی سے ستمبر میں ہندوستان کی جی ڈی پی میں منفی ترقی درج ہوئی تھی۔ جون کی سہ ماہی میں تو جی ڈی پی تقریباً 24 فیصد کی تاریخی گراوٹ تک پہنچ گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا