English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملعون وسیم رضوی کے خلاف شیعہ علماء بھی میدان میں ، فوری گرفتاری کا کیا مطالبہ

share with us

:یکم جون2021 (فکروخبر/ذرائع)اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے رکن وسیم رضوی نے کچھ روز پہلے قرآن پر دوبارہ متنازع بیان دیا تھا جس کے بعد مسلمانوں نے سخت الفاظ میں مذمت کی۔

آج شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے علما کرام کے ساتھ پولیس کمشنر سے ملاقات کر کے وسیم رضوی کے خلاف شکایت درج کروائی اور مطالبہ کیا کہ وسیم رضوی پر کارروائی یقینی بناتے ہوئے گرفتار کیا جائے، ورنہ ہم لوگ حضرت گنج میں اپنی گرفتاری دیں گے۔

مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ وسیم رضوی اپنے لوگوں کے ذریعے خود کو فون کروا کر خلفائے راشدین کے خلاف گالی گلوج کرتا ہے تاکہ شیعہ سنی آپس میں جھگڑا کریں۔

انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی شہر میں ہندو مسلم، شیعہ سنی میں تنازع پیدا کرنا چاہتا ہے اسی لیے وہ مسلسل بیہودہ بیان جاری کرتا رہتا ہے۔ ہم نے کمشنر کو وسیم رضوی کے پاس فون کرنے والوں کی کلپ بطور ثبوت پیش کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد وسیم رضوی کو گرفتار کیا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا